عمر اکمل کا اسکینڈل ،باسط علی کی پی سی بی چیئرمین سے ملاقات، حقائق سے آگاہ کیا ، لاہور میں اپنے محکمے کی ٹیم کے پریکٹس سیشن سے غائب رہے،میڈیا کا سامنا کئے بغیر چلے گئے ،کچھ ثابت نہ ہونے پر عمر اکمل کو معاف کردیا جائیگا، چیئرمین شہریار خان،غیر اخلاقی سرگرمیاں اسکینڈل سے عمر اکمل بچ نکلیں گے یا نہیں اس کا دارومدار اب پولیس کی موصول ہونے والی رپورٹ پر ہے

اتوار 15 نومبر 2015 09:24

لاہور،ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء ) غیر اخلاقی سرگرمیاں اسکینڈل کے شکار قومی کرکٹر عمراکمل لاہور میں اپنے محکمے کی ٹیم کے پریکٹس سیشن سے غائب رہے،کوچ باسط علی نے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کرکے حقائق سے آگاہ کردیا۔چیئرمین کہتے ہیں کچھ ثابت نہ ہونے پر عمر اکمل کو معاف کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر عمر اکمل ان دنوں زیر عتاب ہیں کیونکہ غیر اخلاقی سرگرمیاں کیس کی وجہ سے بورڈ نے انہیں معطل کرکے ٹی ٹوئینٹی اسکواڈ سے بھی باہر کیا،قائداعظم ٹرافی کے میچ کی تیاری کیلئے سوئی ناردن گیس کا پریکٹس سیشن ماڈل ٹاؤن لاہور کی گراؤنڈمیں تھا جہاں کپتان مصباح الحق سمیت تمام کرکٹرز ان ایکشن دکھائی دئیے مگر عمر اکمل غائب رہے۔

دوسری جانب باغ جناح لاہور کی گراؤنڈ میں کوچ باسط علی نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کرکیحیدرآباد اسکینڈل بارے حقائق سے آگاہ کیا مگر میڈیا کا سامنا کئے بغیر نکل گئے جبکہ شہریار خان نے بتایا کہ پولیس رپورٹ آنے پر ہی عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔غیر اخلاقی سرگرمیاں اسکینڈل سے عمر اکمل بچ نکلیں گے یا نہیں اس کا دارومدار اب پولیس کی موصول ہونے والی رپورٹ پر ہے۔