پیرس کے سٹیڈیم میں 2دہشتگردوں سے مصر اور شام کے پاسپورٹ برآمد ہوئے،برطانیہ اور روس نے سیکورٹی بڑھا دی

اتوار 15 نومبر 2015 09:35

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے سٹیڈیم میں 2دہشتگردوں سے مصر اور شام کے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں،پیرس حملے کے بعد برطانیہ اور روس نے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس کے سٹیڈیم میں ہلاک ہونے والے2دہشتگردوں سے مصر اور شام کے پاسپورٹ ملے ہیں،فرانس کے خفیہ اداروں نے دہشتگردوں کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے باہر3دھماکے سنے گئے۔فرانس نے ایفل ٹاور کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرکے مشہور تفریحی مقامات کے سیکورٹی میں مزید اضافہ کردیا