عمران خان سے شادی کی ایک اور امیدوار اداکارہ قندیل بلوچ سامنے آگئی ،سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے محبت کا اظہار، شادی کے بعد وہ فیس بک سمیت شوبز بھی چھوڑدوں گی،بے باک اداکارہ کاپیغام

اتوار 15 نومبر 2015 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء )ریحام سے علیحدگی اور اداکارہ میرا کی خواہش کے بعد عمران خان سے شادی کی ایک اور امیدوار بے باک اداکارہ قندیل بلوچ سامنے آگئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے عمران خان کیلئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیاکہ شادی کے بعد وہ فیس بک سمیت شوبز بھی چھوڑدیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیوپیغام میں قندیل بلوچ نے کہاکہ ’عمران خان ، مجھے واقعی آپ سے محبت ہے ، میں آپ کو بہت خوش رکھوں گی، آپ کو کبھی دھوکہ نہیں دوں گی پلیز میرا پروپوزل قبول کرلو جانتی ہوں کہ ان دنوں آپ تھوڑا پریشان ہیں کیونکہ ریحام نے آپ کے ساتھ اچھا نہیں کیا، جاتے ہی آپ کی برائیاں شروع کردیں میں کبھی ایسا نہیں کروں گی، آپ جیسا بولیں گے ویسا کروں گی، آپ کیلئے میں شوبز چھوڑ دوں گی، میں سب کچھ چھوڑ دوں گی، فیس بک اور سب کچھ لیکن ایک دفعہ مجھ سے بات کرو،مجھے جلدی نہیں ہے ، آپ وقت لیں لیکن مجھے ڈر لگتا ہے آپ کسی اور سے شادی نہ کرلو۔

عمران خان اگر آپ نے شادی مجھ سے نہ کی تو میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں شادی نہیں کروں گی یہ میراآپ سے وعدہ ہے ۔