ٹرمپ کے نئے امیگریشن ہدایت نامے کا مسودہ، متعدد ممالک کے شہریوں پر پابندیاں

منگل 21 فروری 2017 08:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پابندیوں کے نظرثانی شدہ احکامات کا مسودہ سامنے آیا ہے، جس میں معطل حکم نامے میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس نئے حکم نامے کے مطابق پابندیوں کے ہدف ممالک کے ایسے افراد جنہوں نے امریکی ویزا حاصل کر رکھا ہے اور وہ اب تک استعمال نہیں کیا ہے، امریکا آ سکیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اس حکم نامے میں بھی سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ان پابندیوں کا اطلاق امریکی گرین کارڈ کے حامل افراد اور دوہری شہریت رکھنے والوں پر نہیں ہو گا۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دستخطوں سے قبل اس مسودے میں مزید تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔