لاہور، ائیرپورٹ انتظارگاہ میں بیٹھی خواتین کو حراساں کرنے والا شخص گرفتار

منگل 21 فروری 2017 03:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پولیس اور ائرپورٹ سکیورٹی فورس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں انتظارگاہ میں بیٹھی خواتین کو حراساں کرنے والا شخص گرفتار کرکے تھانہ سرور رڈ کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ائرپورٹ کی انتظارگاہ سمیت تمام علاقوں میں نصب کلوز سرکٹ کیمرں کی مانیٹرنگ ٹیم نے دیکھا کہ ایک شخص ائرپورٹ کی انتظار گاہ میں بیٹھی خواتین کو بلاوجہ بار بار حراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مانیٹرنگ ٹیم نے ائرپورٹ سکیورٹی فورس کو مطلع کیا جنہوں نے پولیس کی مدد سے باغبانپورہ کے رہائشی امجد ظہور کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اُس نے اعتراف اجرم کرلیا۔ ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے ملزم امجد ظہور کو تھانہ سرور روڈ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُسے حوالات میں بند کردیا۔