امریکی کمپنی امازون کا رواں سال 5,000نوکریاں پیدا کرنے کا اعلان

منگل 21 فروری 2017 09:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)امریکہ کی ٹیک ورٹیل کمپنی امازون نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ رواں سال 5,000نوکریاں پیدا کرے گی جو کہ بریٹیکس سے قبل برطانوی معیشت میں اعتماد کا اظہار ہے۔ایک بیان میں امازون یوکے نے اعلان کیا کہ وہ رواں سال فل ٹائم 5,000سے زائد نوکریاں پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے،جس کے بعد کمپنی کی برطانیہ میں افرادی قوت24,000سے تجاوز کر جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کا مزید کہنا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع،تجربہ،تعلیم اور سافٹ وےئر ڈویلپرز،انجینئرز اور ٹیکنیشنز سے لیکر ایسے لوگ جو انٹری لیول پوزیشن کیلئے کوشاں ہیں اور بطور ٹرینی روزگار پر لگے ہوئے ہیں،سمیت ہر قسم کے لوگوں کیلئے ہوں گے۔امازون نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ وہ فرانس میں 1,500نوکریاں پیدا کر رہی ہے جو کہ یورپ میں سال2017ء میں 15,000نئی آسامیاں پیدا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔دریں اثناء کمپنی سال کے وسط تک امریکہ میں100,000نئی آسامیاں پیدا کرنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔