تْرک صدر کی بس نے ان کے ذاتی محافظ کو کچل ڈالا

منگل 21 فروری 2017 09:06

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)ترک صدر رجب طیب اردوآن کے زیراستعمال بس نے صدر کے ذاتی محافظ کو کچل ڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ایردوآن کی بس کی ٹکر سے ان کے ایک محافظ کے زخمی ہونے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار صدر کے قریب کھڑا تھا جب بس نے اسے روند ڈالا۔ صدر اردوان زخمی ہونے والے اپنے محافظ کے پاس اس وقت تک کھڑے رہے جب تک طبی امدادی ٹیم اس کے پاس نہیں پہنچ گئی۔ یہ واقعہ الازغ گورنری کی بلدیہ سے نکلتے ہوئے اس وقت پیش آیا جب صدر ایک اجلاس کے بعد بس کے ذریعے وہاں سے جانے کی تیاری کررہے تھے۔