مریکہ عراق کے تیل کے ذخائر لوٹنا نہیں چاہتا، وزیر دفاع جیمز میٹس

منگل 21 فروری 2017 09:04

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)امریکہ عراق کے تیل کے ذخائر لوٹنا نہیں چاہتا،یہ بات پیر کو بغداد پہنچنے والے وزیر دفاع جیمز میٹس نے عراقی دوستوں کوتسلی دینے کیلئے کہی ہے جو کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے ہٹ کر ہے ۔

(جاری ہے)

میٹس نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہم سب تیل اور گیس خریدنے کیلئے ادائیگی کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم ایسا مستقبل میں بھی کریں گے،ہم عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ نہیں کرنے جارہے۔