یمنی باغیوں نے ناروے کے تارکین وطن کونسل کیلئے کام کرنیوالے عملے کے درجن افراد کو اغواء کرلیا

منگل 21 فروری 2017 09:04

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)یمنی باغیوں نے بحیرہ احمر کے ضلع ہودیدا میں ناروے کے تارکین وطن کونسل کیلئے کام کرنے والے عملے کے ایک درجن افراد کو اغواء کرلیا ہے،یہ بات ایک وزیر نے پیر کو مقامی ذرائع کو بتائی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام یمنی شہریوں کو جمعرات کو ان الزامات کے تحت چھاپہ مار کر اغواء کرلیاگیا ہے کہ انہوں نے سعودی اتحاد سے امداد وصول کرکے لوگوں میں تقسیم کردی تھی جو کہ مارچ 2015ء سے حوثی باغیوں کے خلاف لڑ رہا ہے۔

12ملازمین کو گزشتہ ہفتے باغیوں کے زیر قبضہ ضلع ہودیدا سے گروپ کے ذخائر سے اغواء کرلیا گیا ہے،یہ بات وزیر برائے مقامی امور عبدالرقیب فتح نے ایک بیان میں بتائی ہے جسے حکومت نواز خبررساں ویب سائٹ صبا نیوز نیٹ نے جاری کیا ہے۔