صومالیہ، حالیہ خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد39ہوگئی

منگل 21 فروری 2017 09:04

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اختتام ہفتہ پر ہونے والے ایک غیر خونریز خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد39ہوگئی ہے،یہ بات ریسکیو اہلکاروں نے پیر کے روز بتائی،یہ رواں ماہ نئے صدر کے منتخب ہونے کے بعد پہلا دھماکہ ہے۔خودکش بمبار نے گزشتہ روز مدینہ کے علاقے میں کاربم دھماکہ کیا،دھماکے کے نتیجے میں دکانوں،سٹالز اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن خودکش دھماکے عام طور پر صومالیہ کی تنظیم الشباب کے جہادی کرتے ہیں جس نے نئی حکومت کے خلاف ایک سخت جنگ لڑنے کی دھمکی دی ہے۔دھماکے میں39افراد ہلاک اور27دیگر زخمی ہوئے ہیں،یہ بات موغادیشو کے امین ایمبولینس سروس کے سربراہ عبدالقادر عبدالرحمان عدم نے پیر کو بتائی۔حکام نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دھماکے میں کم از کم 20افراد ہلاک ہوئے ہیں۔صومالیہ کے نو منتخب صدر محمد عبدالٰہی محمد المعروف فارماجو کے حامی ممالک نے حملے کی مذمت کی ہے،جنہوں نے حملہ آور کی شناخت کرنے پر100,000 ڈالر(94000یورو) کی رقم کے انعام کا اعلان کیا ہے۔امریکہ اور صومالیہ کی دہری شہریتیں رکھنے والے فارماجو بدھ کو حلف اٹھائیں گے۔