پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کی 2016-17کی ر ینکنگ جاری کردی

پہلی 5پوزیشنوں میں سے لاہورکوئی بھی پوزیشن نہ لے پایا جھنگ پہلی،پاکپتن دوسری، اوکاڑہ تیسری، چکوال چوتھی اورجہلم نے پانچویں پوز یشن حاصل کی

منگل 21 فروری 2017 08:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء ) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کی ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر دوسرے کوارٹر2016-17کی ریکنینگ جاری کردی ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ریکنگ کے مطابق پہلی 5پوزیشنوں میں سے لاہورکوئی بھی پوزیشن نہیں لے پایا۔ جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جھنگ نے پہلی،پاکپتن نے دوسری، اوکاڑہ نے تیسری، چکوال نے چوتھی اورجہلم نے پانچویں پوزویشن حاصل کی جبکہ لاہور27ویں پوزیشن حاصل کرسکا۔

یہ رینکنگ اکتوبر، نومبر اوردسمبر2016کی کارکردگی کی بنیاد پر جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

اس طرح پنجاب کے 36اضلاع میں سے لاہور27پوزیشن پررہا۔ اس کے علاوہ سکولوں کی خطرناک بلڈنگوں کے لحاظ سے لاہور19ویں نمبر پررہا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے 27ویں نمبرپر آنے کی وجہ اے ای اوز کا سکولوں پر اے ای اوز کا کنٹرول نہ ہونا ہے جبکہ پانچ سال کی عمر کے بچوں کی حاضری کم ہونے پر لاہور کا نمبر24واں ہے ۔ بارہ سال تک عمر کے بچوں کی حاضری کم ہونے پر لاہور25ویں نمبر پررہا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی ڈی اوز اور ڈی ای اوز کے سکولوں کا معائنہ نہکرنے کے باعث لاہور کا نمبر35واں رہا۔ جبکہ اساتذہ کی غیرحاضری کے باعث لاہوراکیسویں نمبر پر آیا جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔