22 تارکین وطن کینیڈا جانے کیلئے امریکہ سے فرار ہوگئے

منگل 21 فروری 2017 09:06

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)اختتام ہفتہ پر کم از کم22 تارکین وطن کینیڈا جانے کیلئے امریکہ سے فرار ہوگئے ہیں،انہوں نے مینی ٹوبا صوبے میں سرحد پار کرکے پناہ کی درخواست کی ہے،یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

ایمرسن شہر کے ایک مقامی اہلکار گریگ جانزن نے کہا ہے کہ 22افراد جن میں زیادہ تر کا تعلق افریقہ سے ہے،ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح سرحد عبور کرلی ہے،آٹھ دیگر افراد جمعہ کو پہنچے ہیں۔

وینی ہگ کے جنوب میں120کلومیٹر(75میل) اور امریکی ریاستوں شمالی ڈاکوٹا اور مینی سوٹا کے قریب واقع شہر ایمرسن کی سرحد کئی مقامات سے کھلی ہے،جہاں کئی جگہوں پر باضابطہ کراسنگ پوائنٹس نہیں ہیں،جہاں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندی کے فیصلے کے بعد کئی تارکین وطن شہر میں داخل ہوئے ہیں۔