عراق کے ثابت شدہ تیل ذخائرمیں دس ارب ڈالراضافہ،153ارب تک پہنچ گئے

منگل 21 فروری 2017 09:03

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)عراق کے ثابت شدہ تیل ذخائرمیں دس ارب ڈالراضافہ ہوکر153ارب تک پہنچ گئے ہیں ،یہ بات وزیرتیل جبارالووی نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہی ۔وینزویلا،سعودی عرب ،کینیڈااورایران کے بعدعراق کے پاس دنیاکے پانچویں بڑے ذخائرموجودہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وسطی اورجنوبی عراق کی سات آئل فیڈزمیں تلاش کی سرگرمیاں جاری ہیں اوران سرگرمیوں نے 143ارب بیرل کی سابقہ سطح کوبڑھانے میں مدددی ہے ۔وزارت مزیدکہاہے کہ وہ تیل برآمدکنندگان کی تنظیم سے کہیں گے کہ وہ ان اعدادوشمارکوعراق کے ذخائرکے سرکاری تخمینے کے طورپراس کی تصدیق کرے۔