لیبیا،محرم کے بغیر خواتین کے بیرون ملک سفر پر پابندی

منگل 21 فروری 2017 09:06

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)لیبیا کی حکومت نے خواتین کے بیرون ملک سفر کے لیے محرم کی موجودگی کی شرط لازمی قرار دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبی پارلیمنٹ کے ماتحت مشرقی علاقے کے فوجی گورنر جنرل عبدالرزاق الناظوری نے اپنے ایک تازہ حکم نامے میں تاکید کی ہے کہ خواتین بیرون ملک سفر کے دوران محرم کو ساتھ رکھیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لیبیا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں نے محرم کی شرط کی مذمت کرتے ہوئے اسے حقوق نسواں اور خواتین کے سفر پر پابندی کے مترادف قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :