کویت،آئی ایس سے تعلقات پر اعلیٰ بیوروکریٹ کودس سالہ قیدکی سزاسنادی گئی

منگل 21 فروری 2017 09:03

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)کویت کی سپریم کورٹ نے شام اورعراق میں موجوددولت اسلامیہ گروپ کے ساتھ شامل ہونے اورلڑنے پرایک اعلیٰ بیوروکریٹ کودس سالہ قیدکی سزاسنادی ۔عدالت نے اس نامعلوم کویتی باشندے کوجوکہ کویت میونسپلٹی میں ایک اعلیٰ عہدے پرتھاکو30ہزارڈالرجرمانہ بھی کیاگیااورانہیں دیگرلوگوں کواس گروپ میں شامل ہونے پراکسانے کامجرم بھی ٹھہرایاگیا۔

یہ رولنگ حتمی ہے اوراس کوکسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا،۔کویتی عدالتوں نے متعددداعش اراکین ،ہمدردوں اوراس کے مالیاتی سہولت کاروں کوکئی سالہ جیل کی سزاسنارکھی ہے ۔دسمبرمیں ایک عدالت زیریں نے ایک فلپائنی باشندے کودس سالہ قیدکی اس وقت سزاسنائی جب اس نے اعتراف کیاتھاکہ وہ جہادی گروپ میں شمولیت اختیارکرچکی ہے اورحملوں کی منصوبہ بندی بنارہی تھی ۔

(جاری ہے)

جولائی میں حکام نے کہاتھاکہ انہوں نے داعش کے تین سیلوں کوناکارابنایاہے ،جن میں ایک شیعہ مسجدکے خلاف خودکش بمباری اوروزارت داخلہ کے ایک ہدف کے خلاف منصوبہ شامل تھا۔داعش سے منسلک ایک سعودی خودکش بمبارنے جون 2015ء میں اس وقت 26نمازیوں کوماردیاتھاجب اس نے کویت کی ایک شیعہ مسجدمیں خودکواڑالیاتھا۔ جوکہ کسی بھی خلیجی ملک کی تاریخ میں پہلابدترین حملہ تھا۔