4 سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والےبھارتی شخص کوجیل قید کی سزا

منگل 14 مارچ 2017 17:15

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء):دبئی میں 46 سالہ شخص پر الزام عائد ہے کہ اس نے 4 سالہ بچی کو جنسی طورہراساں کیا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق عدالت نے اس شخص کو تین ماہ قید جیل کی سزا سنائی گئی ہے اورسز امکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدرکرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی مجرم کو ہٹا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ، جس نے تحقیقات کے دوران کہا کہ اس پر اس وقت شیطان حملہ آو رہواتھا اور اس نے یہ اقدام اٹھایا۔

جب کہ اس بچی کا کہنا تھا وہ اپنے گھر کے قریب دکان ہر کچھ کھانے کا سامان لینے گئی تھی کہ اس نے اس کو نامناسب طریقے سے چھونا شروع کیا۔ یہ بچی وہاں سے ڈر کر بھاگ گئی اور اپنے ماں باپ کو سب کچھ بتایا۔سائیکلوجیکل تحقیقات کے بعد اس بات کا ادراک ہو ا کہ اس بچی کو نامناسب طریقے سے چھوا گیا تھا اور اسے جنسی طورپر ہراساں کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں اس بھارتی شخص نے اپنا جرم بھی قبول کیا۔