بنوں میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

سڑک کنارے اراضیات سے شاپنگ بیگ میں پڑا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

منگل 14 مارچ 2017 23:34

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)بنوں میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا سڑک کنارے اراضیات سے شاپنگ بیگ میں پڑا بارودی مواد بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا بی ڈی ایس ذرائع کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں واقع علاقہ کوٹکہ شریف آباد منڈان میں سڑک کنارے اراضیات میں مشکوک شاپنگ بیگ کی اطلاع ملی جسے چیک کرکے معلوم ہوا کہ کسی تخریب کاری کی غرض سے نامعلوم افراد نے بارودی مواد رکھا تھا جسے تحویل میں لیکر ناکارہ بنا دیا ذرائع نے بتایا کہ بارودی مواد دیسی ساختہ اور تین کلو گرام وزنی تھا جس کیساتھ پرائمہ کارڈ بھی تھا جبکہ ڈیٹونیٹر نہیں لگا تھا ۔

متعلقہ عنوان :