ڈرائیونگ کے دورا ن موبائل کا استعمال ایک قبیح حرکت ہے ، گورنر جدہ

منگل 14 مارچ 2017 16:31

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء):جدہ کے گورنر شہزادہ بن مشال بن مجید نے سعودی شہریوں کو ٹریفک کے قانون وضوابط کی پابندی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق جدہ کے گورنر کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

دراصل یہی عادت ٹریفک کے حادثات کی بنیادی وجہ ہے، اس عادت کو اپنی زندگیوں سے ختم کردینا چاہیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی سیٹ بیلٹس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ ان کی حفاظت یقینی ہو۔خلیج ٹریفک ویک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ٹریفک کی سیفٹی تما م لوگوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔شہزادہ مشال کاکہنا تھاکہ جدہ میں ٹریفک حادثات میں25% کمی آئی ہے ، جنہیں مزید کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :