اسرائیل کافوج کو جدید ترین ڈرون طیاروں سے لیس کرنے کا اعلان

منگل 14 مارچ 2017 16:41

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) اسرائیل نے اپنی فوج کو جدید ترین ڈرون طیاروں سے لیس کرنے کا اعلان کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان محکمہ دفاع کی طرف سے کیا گیا ہے ۔ پانچ سال قبل اسرائیلی حکومت نے بجٹ کی قلت کے باعث فوج کو جدید ترین ڈرون کی فراہمی کا فیصلہ روک دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے کثیر الاشاعت ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق فوج کو جدید ترین خصوصیات اور جنگی صلاحیتوں کے حامل سکائی لارک ڈرون طیاروں سے لیس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ ڈورن طیارے پہلی فرصت میںآسمانی شاہ سوار نامی یونٹ کو فراہم کیے جائیں گے۔ یہ ڈرون طیارے فضا میں طویل وقت تک کھڑے رہنے، جدید ترین کیمروں سے لیس اور درجہ اول کی انٹیلی جنس معلومات کی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ڈرون طیارے سراغ رسانی کے ساتھ ساتھ جنگی مقاصد اور حملوں کے لیے بھی استعمال کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :