ترکی ، ہالینڈ کے حکام کے درمیان ہرقسم کے رابطے معطل ہیں، ہالینڈ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا‘ ترک نائب وزیر اعظم

ہالینڈ کے سفیر کو انقرہ آنے سے روکدیا ، جب تک بحران موجود ہے ڈچ حکام کے ہوائی جہازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی جائیگی یورپی ملک کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے حالات کو بہتربنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے‘ نعمان کورتولموش کی پریس کانفرنس

منگل 14 مارچ 2017 16:41

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کورتولموش نے کہا ہے کہ ہالینڈ حکومت کے اقدامات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،جب سے ہمارے وزراء کو ہالینڈ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے تب سے ترکی اور ہالینڈ کے حکام کے درمیان ہرقسم کے رابطے معطل ہیں،ہمارے وزرا ء کے جو رویہ اور طرز عمل اپنایا گیا اسے کسی صورت بھی جمہوری قرارنہیں دیا جاسکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ڈچ حکومت کی طرف سے وزرا ء کی توہین کا جواب عالمی قوانین اور مروجہ روایات کے مطابق ہی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کے سفیر کو انقرہ آنے سے روک دیا گیا ہے، جب تک بحران موجود ہے ہالینڈ کے حکام کے ہوائی جہازوں کو ترکی کی سرزمین پر اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ۔یورپی ملک کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے حالات کو بہتربنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں نازی اور فاشسٹ پھیل رہے ہیں مگر ترکی انہیں ہرجگہ بھرپور جواب دے گا۔یورپ اور ترکی کے درمیان بحران نہیں بلکہ یہ بحران فاشسٹوں اور نازیوں کے ساتھ ہے۔ ان کے ملک کے پناہ گزینوں کے معاملے میں تمام وعدے پورے کیے مگر یورپ نے ایک وعدہ بھی ایفا نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :