ایک سعودی طالبہ نے سری لنکا میں گردوں کی بیماری کےلئے آگہی مہم کا آغاز کردیا

منگل 14 مارچ 2017 17:11

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء):سعودی عرب میں ایک لڑکی نے گردوں کی تکالیف کی آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔اس 16 سالہ لڑکی کا تعلق سری لنکا سے ہے اور اس نے اپنے آبائی علاقے میں آگہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

زینب افتخار جو کہ بنگلہ دیش انٹرنیشنل سینٹر کی طالبہ ہے اس نے کولمبو میں ایک خیراتی فاوؤنڈیشن کا افتتاح کردیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق اس لڑکی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے پسماندہ علاقوں میں گندے پانی کے باعث گردوں کی کئی تکالیف دیکھنے میں آئی ہیں۔ زینب افتخار کے مطابق سری لنکا کے پسماندہ علاقوں میں گردوں کی تکالیف بہت زیادہ ہیں۔اسی لئے وہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :