کیڈٹ کالج فورٹ منرو ڈیرہ غازیخان کی رہائشی سہولیات کے لئے حکومت پنجاب نے دس کروڑ روپے فراہم کردیئے

منگل 14 مارچ 2017 23:51

ڈی جی خان ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)کیڈٹ کالج فورٹ منرو ڈیرہ غازیخان میں 350 بچوں کیلئے بورڈنگ، 22ٹیچرز اور افسران کیلئے رہائش گاہوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی منصوبے پرتقریبا ڈیڑھ ارب روپے کا تخمینہ لگایاگیاہی․ حکومت پنجاب نے ابتدائی رقم دس کروڑ 40لاکھ روپے فراہم کر دیئے ہیں ․ جگہ کا انتخاب کر لیاگیاتعمیراتی کام پر تقریبا ایک ارب روپے ، رقبہ کی خریداری کیلئے 14کروڑ 52لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہی․ علاوہ ازیں ضلع کے 23ایلیمنٹری سمیت 72ہائی و ہائر سکینڈری سکولوں میں سائنس و آئی ٹی لیبز قائم کی جائیں گی․ تعلیمی اداروں میں چار دیواری ، بجلی ، بیت الخلاء سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 212منصوبوں پر 22کروڑ 80لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ․ خطرناک قرار دیئے جانے والے سکولوں کی عمارتوں کی از سر نو تعمیر کے 17منصوبوں پر سات کروڑ 78لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ․ یہ بات کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیرصدارت محکمہ تعلیم ڈیرہ غازیخان کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ․ کمشنر نے کہا کہ 20مارچ تک بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عمارتوں کی از سر نو تعمیر کے تمام منصوبوں پر عملا کام شروع ہو جانا چاہیئی․ تاخیری حربے استعمال کرنے وا لے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے ․ اعداد و شمار اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں غلط رپورٹ پیش کرنے پر انکوائری کی بجائے براہ راست پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی․ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ہر سکیم کی انفرادی رپورٹ باقاعدگی سے ہر ہفتہ پیش کریں گے ․ اجلاس میں بتایاگیاکہ مالی سال 2013سے 2016تک ایلیمنٹری ، ہائی و ہائر سکینڈری سکولو ںمیں سائنس و آئی ٹی لیبز کے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں․ مالی سال 2015-16کے تحت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 24میں سے تین منصوبے مکمل کیے گئے ہیں ․ مالی سال 2016-17کے تحت 195سکیموں کی نشاندہی گئی ہے جس کیلئے ٹینڈر جلد جاری کر دیئے جائیں گی․ سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر کے 17میں سے چھ منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں․ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سرفراز مگسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سہیل روف ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن عبدالغفار لنگاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری شوکت علی شیروانی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ایلیمنٹری محمد سراج الدین ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی فوزیہ زرین ، ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں منصور ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے محمد عدیل کامران ، سپیشل ایجوکیشن کے محمد عمران سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :