بیجنگ ،کان میں لفٹ گرنے سے 17 کان کن ہلاک ہوگئے

واقعہ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، صوبائی حکام دو ویلڈر زکو گرفتار کرلیا گیا

منگل 14 مارچ 2017 16:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ کی کان میں کان کنوں کو منتقل کرنیوالی لفٹ گرنے سی17 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لفٹ گرنے کا واقعہ چین کے شمال مشرق میں واقع صوبہ ہیلونجیان میں مزدوروںکو لے جاتے ہوئے اچانک لفٹ کی ایک شافٹ ٹوٹنے سے پیش آیا ۔مزددروں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،تمام مزدوروں کو مردہ قرار دیدیا گیا ہے ۔صوبائی حکام نے واقعے کو سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر دو ویلڈر زکو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :