سری لنکن حکومت نے جنگی جرائم کی چھان بین کے لئے اقوام متحدہ سے مزیددو سال مانگ لئے

منگل 14 مارچ 2017 18:24

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) سری لنکن حکومت نے جنگی جرائم کی چھان بین کے لیے اقوام متحدہ سے مزید دو سال مانگ لئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکومت کی طرف سے مذکورہ درخواست اقوام متحدہ کی طرف سے دی گئی مدت کے خاتمے پر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سطح پر اس بارے میں کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ سری لنکا میں تامل علیحدگی پسندانہ تنازعے کے باعث37 سالہ خونریز خانہ جنگی کے آخری مہینوں میں ملکی دستے جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے تھے اور اس حوالے سے حکومتی تفتیش پریشان کن حد تک سست رفتار ہے۔

اقوام متحدہ نے سری لنکن حکومت کو اس کی تحقیقات کے لئے اکتوبر 2015 میں ڈیڑھ سال کا وقت دیا تھا جس میں مزید دو سال کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :