ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور گٹکا مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ، گٹکابیچنے اور ملاوٹ کرنے والوں کی اپیلیں مسترد

گٹکا فروشوں کی 21،ملاوٹ پر سیل ہونے والے 19مقدمات کی اپیلوں کی سماعت ،تمام کو چالان کر دیا گیا

منگل 14 مارچ 2017 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ملاوٹ اور گٹکا مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے گٹکا بیچنے اور ملاوٹ کرنے پر سیل ہونے والوں کی تمام اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے سب کو چالان کر دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں گٹکا فروشوں کی 21،ملاوٹ پر سیل ہونے والے 19مقدمات کی اپیلوں کی سماعت ہوئی اور سب کو چالان کر کے مزید کاروائی اور سزائوں کے لیے کیس عدالت بھیج دیے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ مضر صحت خوراک بیچنے والے قوم کے دشمن ہیں اور کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔مزید براںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میںگٹکا مافیہ کے خلاف سپیشل ریڈ کرتے ہوئے گڑھی شاہو میں اللہ رکھا پان شاپ اور دھرم پورہ میں واقع غوثیہ پان شاپ اور استاد جی پان شاپ کو گٹکا کی موجودگی، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر فوری طور پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

سکیم مو ڑ پر واقع دانش پان شاپ اور گوگا پان شاپ کو فوڈ لائسنس نہ ہونے اور گٹکا سیل کرنے کی بنا پر سیل کر دیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹائون ہمی بلاک میں واقع شاہ جی پان شاپ اور میاں جی پان شاپس کو گٹکا سیل کر کرنے کی وجہ سے سیل کر دیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے کریم اقبال اقبال ٹائون میں واقع شاہد اینڈ یونس پان شاپ کو گٹکا سیل کرنے کی وجہ سے سیل کر دیا ۔مزید کارروائی کرتے ہوئے نقشہ سٹاپ وحدت روڈ پر واقع لاہور بروسٹ کو چیک کیا اور تقریبا25لٹر غیر معیاری تیل ضائع جبکہ مغل اعظم بیکویٹ ہال کو خراب انسیکٹ کِلر،جگہ جگہ مکڑی کے جالوںاور زائدالمعیاد آئل استعمال کرنے کی وجہ 15ہزار روپے جرمانہ اور 15لٹر تیل موقع پر ضائع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :