پانامہ کیس اور ڈان لیکس کے فیصلے کے حوالے سے آئندہ 15دن بہت اہم ہیں،شیخ رشید

پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہوگا ، فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو بھی قبول کریں گے ،بعض لوگوں کا کام نہیں بلکہ نام بڑا ہوتا ہے ، حکمرانوں نے ریاستی اداروں کو تباہ کردیا ہے اور وہ عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہ کر سکے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 14 مارچ 2017 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس اور ڈان لیکس کے فیصلے کے حوالے سے آئندہ 15دن بہت اہم ہیں، پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہوگا ، فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو بھی قبول کریں گے ،بعض لوگوں کا کام نہیں بلکہ نام بڑا ہوتا ہے ، حکمرانوں نے ریاستی اداروں کو تباہ کردیا ہے اور وہ عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہ کر سکے ۔

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہوگا ،اس کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو بھی قبول کریں گے ،بعض لوگوں کا کام نہیں بلکہ نام بڑا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں قطری خط کی کوئی حیثیت نہیں ، اگر اس خط کی کوئی حیثیت ہوتی تو نوازشریف کا کیس ختم ہو جاتا ہے ، پانامہ کیس اور ڈان لیکس کے فیصلے کے حوالے سے آئندہ 15دن بہت اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاستی اداروں کو تباہ کردیا ہے اور حکمران عدالت میں پانامہ کیس کے حوالے سے ایک بھی دستاویز پیش نہیں کرسکے ،20ارکان قومی اسمبلی کا نااہل قرار دیا گیا ، پانامہ کیس بارے ثبوت وہی پیش کرے گا جس کا مال ہے ، اس کیس کی مزید تحقیقات کیلئے اگر کمیشن بنا تو قبول کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :