شفاف مردم شماری کا انعقاد قومی فریضہ ہے ،اس میں تمام صوبوں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مدد سے ہی ممکن ہے ، مردم شماری کے حوالے سے صوبوں کے تعا ون کے شکر گزار ہیں، پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہیں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وزیر اعلیٰ سندھ کے خط کا جواب

منگل 14 مارچ 2017 23:36

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مارچ ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ شفاف مردم شماری کا انعقاد قومی فریضہ ہے جو تمام صوبوں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مدد سے ہی ممکن ہے ۔ مردم شماری کے حوالے سے صوبوں کے تعا ون کے شکر گزار ہیں،مردم شماری میں پاک فوج کی خدمات کو سراہتا ہوں۔

منگل کووزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خط کے جواب میں انہوں نے مردم شماری کے حوالے سے صوبوں کے تعا ون کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری سو فی صد شفاف بنائی جائے گی۔مردم شماری کے لیے وزیر اعلی سندھ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعلی سندھ کے مردم شماری کے لیے بھرپور معاونت کی۔مردم شماری میں پاک فوج کی خدمات کو سراہتا ہوں۔

پاک فوج کی شمولیت سے مردم شماری کی شفافیت میں مدد ملے گی۔وزیر اعلی سندھ کی تجویز سے پہلے ہی خصوصی شکایت سیل قائم کیا گیا ہے۔مردم شماری کے لیے شناختی کارڈ لازمی نہیں۔اگر کسی خاندان کے پاس شناختی کارڈ نہیں تو وہ کوئی اور شناخت بھی ظاہر کرسکتا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے مردم شماری کے لیے بھرپور معاونت کی ۔(و خ )