ایشیاکا سب سے بڑا الیکٹرونکس شو 2017ء ہانگ کانگ میں جاری، شو میں 23 ممالک کی چھوٹی بڑی کمپنیاں شریک ہیں

ہفتہ 15 اپریل 2017 20:56

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) ایشیاکا سب سے بڑا الیکٹرونکس شو 2017ء ہانگ کانگ میں جاری ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس الیکٹرونکس شو میں چین اور جاپان سمیت دنیا کے 23 مختلف ممالک سے مختلف الیکٹرونک اشیاء تیار کرنے والی چھوٹی بڑی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس چودہویں سالانہ الیکٹرونکس شوکے دوران ڈانسنگ روبوٹس اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرکے شرکاء کو محظوظ کر رہے ہیں۔

اس شو میں پتلے ترین ٹی وی، لیپ ٹاپس، الٹرا بکس اور اسمارٹ فونز، اسمارٹ واچز سمیت 3D ٹی وی کے ساتھ ایسے کئی آلات متعارف کروائے جارہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی مارکیٹ میں نہیں دیکھے گئے۔ واضح رہے کہ13 اپریل سے شروع ہونے والا یہ الیکٹرونکس شوآج اتوار 16 اپریل کو اختتام پذیر ہو جائے گا۔