کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی توسیع ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر امن وامان کے پیش نظر کی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق محکمہ داخلہ نے پندرہ مارچ کومردم شماری میں امن وامان کے خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی مدت آج ختم ہورہی تھی تاہم محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی درخواست پرسیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ۔

متعلقہ عنوان :