بحیرہ روم میں 2 ہزار سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

ہفتہ 15 اپریل 2017 19:03

روم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) بحیرہ روم میں صرف ایک روز کے دوران 2 ہزار سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ اطالوی ساحلی محافظوں کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بحیرہ روم میں 19 ریسکیو آپریشن کیے گئے۔

(جاری ہے)

یہ تارکین وطن ربڑ اور لکڑی کی چھوٹی چھوٹی لیکن کھچا کھچ بھری ہوئی کشتیوں میں سوار ہو کر بحیرہ روم کے راستے اٹلی پہنچنے کی کوششوں میں تھے۔ حالیہ مہینوں کے دوران خطرناک سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا اور مصر کے ساحلوں سے اٹلی کا رخ کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :