کسی نے جوہری حملہ کیا تو اس کا جواب جوہری حملے سے ہی دیا جائے گا‘ شمالی کوریا کی دھمکی

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:38

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے خلاف کوئی جوہری حملہ کیا گیا تو وہ بھی اس کا جواب جوہری حملے سے ہی دے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے بانی کم اِل سٴْنگ کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز منعقد کی گئی ایک فوجی پریڈ میں اپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ بھی کیا۔

اس موقع پر اس کمیونسٹ ریاست نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ خطے میں اشتعال انگیزی سے باز رہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا کی اس فوجی پریڈ میں دیگر عسکری ساز و سامان کے ساتھ ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور آبدوزوں سے فائر کیے جانے والے میزائلوں کی نماش بھی کی گئی۔ اس موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگ اٴْن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :