وزیراعلیٰ کی فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کے گھر آمد،پارٹی معاملات پر بات چیت

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جادوسر چڑھ کر بول رہا ہے ‘چوہدری شیر علی

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہماری اپنی جماعت ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے چوہدری شیر علی کو گلدستہ بھی دیا۔سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن ) چوہدری شیر علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جادوسر چڑھ کر بول رہا ہے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی بے مثال کارکردگی کے باعث مسلم لیگ (ن) نے آئندہ الیکشن میں اپنی کامیابی کو مزیدیقینی بنا لیا ہے اورفیصل آباد کے عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں -