عوام ریفرنڈم میں صدارتی نظام متعارف کرانے کے حق میں ووٹ دیں‘ ترک صدر

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:38

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آج بروز اتوار ہونے والے ریفرنڈم میں صدارتی نظام متعارف کرانے کے حق میں ووٹ دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ریفرنڈم کی مہم کے آخری دن رجب طیب اردگان نے استنبول میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ اگر خدا نے چاہا تو آج کے ریفرنڈم میں ووٹرز صدارتی نظام کے حق میں ہی ووٹ دیں گے۔ طیب اردگان کا مزید کہنا تھا کہ نئے سیاسی نظام سے ترکی میں استحکام پیدا ہو گا، امن کی صورتحال بہتر ہو گی اور اقتصادی ترقی میں بھی بہتری آئے گی۔ تاہم ترک اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں پارلیمانی نظام ختم ہوا تو طاقت صرف ایک شخص کے ہاتھ میں چلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :