دنیا میں دو ارب افراد آلودہ پانی پینے پر مجبور ،ہر سال کم سے کم 5لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں‘ ڈبلیو ایچ او

آلودہ پانی آنتوں کے امراض، کیڑوں اور دیگر بیماریوں کی اہم وجہ بھی ہے ،غریب ممالک صاف پانی ‘ نکاسی آب کی صورتحال بہت خراب ہے

ہفتہ 15 اپریل 2017 21:32

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)عالمی ادارہ برائے صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں اس وقت دو ارب افراد آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور اس پانی میں انسانی فضلہ بھی موجود ہے۔ ڈبلیو ایچ او میں شعبہ عوامی صحت کی سربراہ ماریہ نیرا کے مطابق آلودہ پانی ہیضے، ٹائیفائیڈ، پولیو اور پیچش وغیرہ کی وجہ بن کر ہر سال کم سے کم 5 لاکھ افراد کو ہلاک کررہا ہے جبکہ ان میں ڈائریا سر فہرست مرض ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آلودہ پانی آنتوں کے امراض، کیڑوں اور دیگر بیماریوں کی اہم وجہ بھی ہے اور ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر پانی کی صاف فراہمی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کریں۔ تاہم رپورٹ میں اس امر کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں اکثر ممالک نے صاف پانی کی فراہم کے بجٹ میں 4.9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاہم اب بھی 80 فیصد ممالک اعتراف کررہے ہیں کہ وہ اب تک پانی کی ترسیل پر مناسب رقم خرچ نہیں کررہے ۔رپورٹ میں افریقہ اور ایشیا ء کے غریب ممالک کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہاں صاف پانی اور نکاسی آب کی صورتحال بہت خراب ہے۔

متعلقہ عنوان :