چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیے

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئندہ ہفتے مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے سات مختلف بنچ تشکیل دے دیے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کازلسٹ کے مطابق پہلابینچ چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا ، دوسرا بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس دوست محمد، جسٹس قاضی فائز عیسی پر، بینچ نمبر 3جسٹس اعجاز افضل، جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر ،بینچ نمبر 4جسٹس گلزار احمد،جسٹس سجاد علی شاہ ، بینچ نمبر 5جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہوگا جبکہ آئندہ ہفتے شریعت اپیلیٹ کے دو بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گی۔