عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

ہفتہ 15 اپریل 2017 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت11 مئی تک منظور کرلی،ہفتے کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر ملزمان ڈاکٹر عاصم حسین سمیت سلیم شہزاد ،عثمان معظم ،عبدالقادر پٹیل ودیگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین کو 20 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا بھی حکم دیا ،فاضل عدالت مقدمے میں ملوث ملزم عثمان معظم کو بھی علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ،سماعت کے موقع پر ملزم سلیم شہزاد کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ،اس موقع پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ہدایت کی کہ وہ پاسپورٹ کی واپسی کے لئے عدالت عالیہ سندھ سے رابطہ قائم کریں،ملزمان پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :