مکہ : خاتون کو تھپڑ مارنے والا شخص گرفتار

ہفتہ 15 اپریل 2017 22:43

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ایک فوٹیج پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تھپڑ مارنے میں ملوث شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مکہ معظمہ کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سامنیآنے والی ایک فوٹیج میں المسفلہ کالونی میں ایک شخص کو سڑک پرچلتیہوئے خاتون کو تھپڑ مارتے دکھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے ملزم کی نشاندہی کی، نشاندہی کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرسامنے آنے والی ایک فوٹیج میں ایک نوجوان اور خاتون کو ہاتھا پائی کرتے دکھایا گیا تھا۔ فوٹٰیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سے الجھنے والا شخص اسے زور دار طمانچہ مارتا ہے جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر پڑتی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :