بھار تی پو لیس کا دعش کے تین دہشتگر دو ں کو گرفتا ر کر نے کا دعوی

جمعرات 20 اپریل 2017 17:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے انسداد دہشتگردی سکواڈ نے کارروائی کرکے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے جن کے بارے میں کہاگیا ہے کہ ان کا تعلق عالمی دہشتگرد تنظیم داعش سے ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اسے ایک بڑا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد بہار ، اتر پردیش ، راجھستان اور مہاراشٹر میں دہشتگردوں کی بھرتی کیلئے کوشاں تھے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن میں انسداد دہشتگردی فورس ، دہلی پولیس اور دیگر تینوں صوبوں کی پولیس نے بھی مشترکہ کارروائی میں حصہ لیا یہ کارروائیاں ریاست اتر پردیش مہاراشٹر ، پنجاب اندرا پردیش اور بہار میں کی گئی ہیں جہاں داعش کے دہشتگردوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا آپریشن کے دوران دیگر چھ افراد کو بھی داعش سے تعلق کے شعبے میں گرفتار کیا گیا داعش کے تین دہشتگردوں کو لکھنئو کورٹ میں پیش کیاجائے گا