چین کے پاکستان سمیت 130 ممالک کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کے معاہدے

سی پیک ، گوادر اور کولمبو بندرگاہ سمیت متعدد اہم منصوبے مکمل کئے گئے ، متعلقہ ممالک کے مابین ریلوے، سڑکوں، سمندری و فضائی نقل و حمل اور ڈاک میں تعاون کے معاہدے شامل ،راستوں کی تعمیر اور متعلقہ ممالک کے مابین نقل و حمل کے فروغ کی کوشش کریں گے،چینی وزار ت نقل و حمل کے ترجمان وو چھون کن کی پریس کانفرنس

جمعرات 20 اپریل 2017 16:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)چین نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت 130 ملکوں کے ساتھ نقل و حمل میں تعاون کے معاہدے طے کیے ہیں ، چین پاک اقتصادی راہداری ، گوادر اور کولمبو بندرگاہ سمیت بنیادی تنصیبات کی تعمیر سے متعلق متعدد اہم منصوبے مکمل کئے گئے ہیں خشکی کے راستوں کی تعمیرکے فروغ اور متعلقہ ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی نقل و حمل کو زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت نقل و حمل کے ترجمان وو چھون کن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی حکومت نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ایک سو تیس ملکوں کے ساتھ ریلوے، سڑکوں، سمندری و فضائی نقل و حمل اور ڈاک کے شعبہ جات میں باہمی تعاون کے معاہدے طے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چین اور دوسرے ملکوں کے درمیان ریلوے کے ذریعے نقل و حمل کے طریقہ کار کو زیادہ آسان اور سادہ کیا گیا ہے، چین پاک اقتصادی راہداری ، گوادر بندرگاہ، سری لنکا کی کولمبو بندرگاہ سمیت بنیادی تنصیبات کی تعمیر سے متعلق متعدد اہم منصوبے عمل میں لائے گئے ہیں یا مکمل کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چین مستقبل میں بھی نقل و حمل کی منصوبہ بندی اور معیاری عمل کو آگے بڑھائے گا، خشکی کے راستے کے زرائع نقل و حمل کی تعمیر کو فروغ دیگا، اور متعلقہ ملکوں کے ساتھ ملکر بین الاقوامی نقل و حمل کے ماحول کو زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کریگا۔

متعلقہ عنوان :