نیب نے متعلقہ اداروں سے پانامہ کیس کی تحقیقات کرانے کی باضابطہ تجویز پیش کی تھی

سپریم کور ٹ نے نیب کی تجویزکوآگے بڑھاتے ہوئے متعلقہ اداروں پرجے آئی ٹی قائم کرنے کاحکم دیاہے،نیب ذرائع

جمعرات 20 اپریل 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے جاری فیصلے سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ نیب نے ایف بی آر،سٹیٹ بینک آف پاکستان ،ایس ای سی پی سمیت دیگراداروں سے پانامہ کیس کی تحقیقات کرانے کی باضابطہ تجویزسپریم کورٹ کوسی ایم اے نمبر2016 7127کے تحت پیش کی تھی ،نیب ذرائع کا کہناہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کوتحریری طورپرآگاہ کیاتھاکہ نیب متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کرناقابل تردیدموادکے ذریعے نیب آرڈیننس 1999ء کے تحت تحقیقات کیلئے تیارہے ،اس سلسلے میں نیب نے سپریم کورٹ کوتعاون کی یقین دہانی کرائی تھی ،سپریم کورٹ نے نیب کی تجویزکوآگے بڑھاتے ہوئے متعلقہ اداروں پرجے آئی ٹی قائم کرنے کاحکم دیاہی۔

(یاسرعباسی)