لاڑکانہ، سبی، فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں گرمی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، محکمہ موسمیات

اگلے 2روز کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،ترجمان

جمعرات 20 اپریل 2017 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ، سبی، فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا گزشتہ روز لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ 50 ،سبی 48 ، ڈی آئی خان 45، فیصل آباد 44.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس سے پہلے لاڑکانہ میں اپریل 2000ئ میں 48.5 ،سبی میں اپریل 1981ئ میں 47، ڈی آئی خان میں اپریل 2006ئ میں 44، فیصل آباد میں اپریل 2007 ئ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھافورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق اگلے 2روز کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کالام 07، گلگت بلتستان: بگروٹ 06، بونجی 05، سکردو 04، چلاس 03، استور 02، گوپس، گلگت 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی ڈویڑن میں شدید گرمی پڑی انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق لاڑکانہ میں50، موہنجودڑو 49، سبی 48، ڈی جی خان، سکھر، جیکب آباد، دادو 47، بھکر، کوٹ ادو ، خانپور، بہاولنگر، روہڑی، شہید بینظیر آباد، تربت میں 46 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 25، اسلام آباد 20، کراچی 26،پشاور 23، کوئٹہ 12،گلگت 15، چترال 14اور ہنزہ میں 10ڈگری تک رہنے ک امید ہے۔عباس شاہد