پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا ء کے دو گروپوں میں میں تلخ کلامی

تحر یک انصاف کے وکلاء گو نواز گو (ن) لیگ کے وکلاء گو عمران گو اور سپریم کورٹ کے حق میں نعرے ‘ مٹھائیاں تقسیم

جمعرات 20 اپریل 2017 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا ء کے دو گروپوں میں میں تلخ کلامی ‘تحر یک انصاف کے وکلاء گو نواز گوجبکہ (ن) لیگ کے وکلاء گو عمران گو اور سپریم کورٹ کے حق میں نعرے بازی کر تے رہے بعض وکلا نے فیصلہ سنتے ہی مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے شہریوں کی طرح لاہورہائیکورٹ بار کے وکلا بھی پانامہ کیس کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

دوبجے عدالتی فیصلے سننے کے لیے وکلا کی بڑی تعداد ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال میں جمع ہوگئی ۔پانامہ کیس کا فیصلہ سنتے ہی لاہور ہائیکورٹ بار میں موجود وکلا جذباتی ہو گئے،بعض وکلا حکومت کے حق میں جبکہ بعض وکلا نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

فیصلے کے حوالے سے وکلا نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا بعض وکلا نے فیصلہ تاریخ ساز قرار دیا جبکہ کئی نے اس فیصلے سے اختلاف بھی کیا عدالتی فیصلے سے مسلم لیگ ن لائرز فورم کے وکلا کافی خوش دکھائی دیے اورانہوں نے اٹارنی جنرل آفس میں مٹھائی تقسیم کی اوروکلا ایکدوسرے کو مٹھائی کھلاتے ہوئے مبارکبادیں دیتے رہے۔

پانامہ کا فیصلے کے آثرات چاہے کچھ بھی ہوں یہ ایک حقییقت ہے کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ اور موسم گرما کی شدت کی طرح پاکستان کی سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آگئی ۔