چین، پہلا کارگو خلائی جہاز خلا میں چھوڑ دیا گیا

چین 2022تک خلا میں چینی خلائی سٹیشن تعمیر کرے گا جو دس سال تک بر قرار رہ سکتا ہے

جمعرات 20 اپریل 2017 21:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)چین نے اپنا پہلا کارگو خلائی جہاز تیان زہو خلا میں بھیج دیا ، لانگ مارچ7-Y2کیریئر راکٹ تیان زہو کو چینی صوبہ ہینان کے وین چھینگ خلا ئی مرکز سے چھوڑا گیا ۔چین منصوبہ کے مطابق 2022تک خلا میں چینی خلائی سٹیشن تعمیر کرے گا ، چین خلا میں مستقل خلائی اسٹیشن کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے جو دس سال تک بر قرار رہ سکتا ہے اور خلائی اسٹیشن کو برقرار رکھنے کے لیے کارگو خلائی جہاز تیان جو ون ترسیلات سے اہم کردار ادا کرئے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ روز چین نے اپنا پہلا کارگو خلائی جہاز’’تیان زہو‘‘کو صوبہ ہینان کے خلائی سٹیشن وین چھینگ سے خلا میں چھوڑ دیا ۔چین چاہتا ہے کہ 2022تک خلا میں اپنا خلائی اسٹیشن تعمیر کرے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیان گونگ 2خلائی جہاز اس کارگو جہاز کو ہر طرح کی سپلائی اور فیول مہیا کرے گا جب تک کارگو خلائی جہاز اپنے خلائی تجربات مکمل کر کے واپس زمین پر نہیں آجاتا چین خلا میں اپنا مستقل خلائی سٹیشن کی تعمیر 2022سے قبل تعمیر کرنا چاہتا ہے ۔

اس کارگو جہاز کے ذریعے وہ خلائی اسٹیشن کی تعمیر اور اس کو برقرار رکھنے میں اشیاء ضروریات کی سپلائی کیلئے استعمال کیا جا سکے گا ۔ بغیر کارگو جہاز کے سٹیشن کی تعمیر اور اس کو برقرار رکھنے کیلئے ضروریات کی سپلائی ناممکن تھی۔

متعلقہ عنوان :