شام پر میزائل حملے کے بعدڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ، سروے

جمعرات 20 اپریل 2017 15:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)شام پر امریکی میزائل حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق شام کے ایک ہوائی اڈے پر رواں ماہ میزائل حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں قدرے بہتری آئی ہے۔کیونیپیک یونیورسٹی کی طرف سے کرائے گئے ایک نئے جائزے سروے کے مطابق جس انداز میں صدر ٹرمپ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، 40 فیصد امریکیوں نے اس کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

دو ہفتے قبل ایک سروے کے مطابق 35 فیصد امریکی صدر کا کام کرنے کے طریقے کے حامی تھے۔یہ بہتری بظاہر کیمیائی حملے کے جواب میں امریکہ کی طرف سے شام پر میزائل حملے کے تناظر میں آئی۔کیونیپیک یونیورسٹی کے سروے پول سے وابستہ ٹم مولی کہتے ہیں کہ سروے میں شامل 45 فیصد اس بات سے متفق تھے کہ جس طرح صدر شمالی کوریا کے معاملے سے ڈیل کر رہے ہیں تاہم 42 فیصد اس سے متفق نہیں تھے۔لیکن سروے میں شامل بیشتر افراد نے صدر کی طرف سیمعاشی امور سے متعلق طریقہ کار، قائدانہ صلاحیت اور امیگریشن کے معاملے کے بارے میں ان کے اقدامات پر منفی رائے کا اظہار کیا۔کیونیپیک یونیورسٹی کے سروے میں ملک بھر میں 1,062 ووٹروں کی رائے شامل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :