مغرب جان لے، جدید ترکی نے جی حضوری کا دامن ترک کر دیا ہے، ترک صدر

یورپ ترکی کے بارے میں دوہرا معیار رکھتا ہے، یورپ ہمارے ساتھ کھیلتا رہا ہے لیکن وہ جان لے کہ اب یہ وہ ملک نہیں رہا جو مغرب کی جی حضوری کرتا رہے،طیب اردگان کا انٹرویو

جمعرات 20 اپریل 2017 15:19

انقرہ/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مغرب جان لے، جدید ترکی نے جی حضوری کا دامن ترک کر دیا ہے، یورپ ترکی کے بارے میں دوہرا معیار رکھتا ہے ۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں ترک صدر نے ریفرنڈم سے متعلق یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ رپورٹ جانبداری پر مبنی ہے مگر ترکی اب وہ ملک نہیں جو مغرب کی جی حضوری کرتا رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت ترکی میں تعلیم،صحت، حقوق،حفاظتی ادارے، نقل و حمل ،توانائی اور زراعت سمیت بنیادی ڈھانچے جدت پسندی کی بہترین مثال ہیں جنہیں دیکھ کر یورپ کے سینے پر سانپ لوٹ رے ہیں ۔ صدر ایردوان نے یورپ سے مخاطب ہوتیہوئے کہا کہ54 سال سے ہمیں سبز باغ دکھانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ وہ جھوٹ کا دامن چھوڑ کر حقیقت اپنائے اور جمہوری اقدار کا ساتھ دے۔ ملک میں سزائے موت کے قانون کے بارے میں صدر نے کہا کہ اگر عوام کی خواہش ہوگی تو یہ ممکن ہوگا۔شام کی صورت حال پر غور کرتیہوئے جناب ایردوان نے کہا کہ مغربی دنیا شام اور عراق کی علاقائی سالمیت کے دفاع کا دعوی تو ضرور کرتی ہے مگر جب بات عمل درآمد کی آئے تو سارے دور ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :