جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر

اتوار 30 اپریل 2017 18:00

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ سالانہ جنگی مشقیںاختتام پذیر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ سالانہ جنگی مشقیںاپنے اختتام کو پہنچ گئیں تاہم شمالی کوریا سے لاحق خطرات اور علاقائی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک کی افواج نے بحری مشقیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس کارل ونسن کے ساتھ ان مشقوں کا مقصد دشمن کے میزائل حملوں کا جواب دینے کی تیاری ہے۔ واضح رہے کہ خطے میں اس وقت شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پیونگ یانگ کی طرف سے جنوبی کوریائی سمندری حدود میں تعینات امریکی ایئر کرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی جا چکی ہے جبکہ امریکا بھی جواب دینے کا عندیہ دے چکا ہے۔