لاہور، رکشہ اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، ڈر ائیور اپنے تین بچوں سمیت جاں بحق

بچوں کی والدہ اور خالہ شدید زخمی

اتوار 30 اپریل 2017 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) شاد باغ کے علا قہ میں رکشہ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ڈر ائیور اپنے تین بچوں سمیت جاں بحق جبکہ بچوں کی والدہ اور خالہ شدید زخمی ہو گئیں ،پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پورے علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ۔

بتایاگیا ہے کہ داتانگر شیر شاہ روڈ کا رہائشی خاندان رکشے میں سوار ہو کر جارہا تھاکہ شاد باغ کے علاقے عامر روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی اور تصادم سے رکشہ کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے ڈرائیور اور اس کے تین بچے جھلس کر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے ۔مرنے والوں میں رکشہ ڈرائیور مٹھو ، آٹھ سالہ فرمان ، چھ سالہ ریحان اور تین سالہ توصیف شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ چالیس سالہ صائمہ اور خالہ پینتیس سالہ ثنا ء زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ثناء کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کی فضاء بھی سوگوار ہو گئی ۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری تعاقب کرکے اسے شادی باغ کے علاقہ سے ہی گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :