وزیر دفاع خواجہ آصف اور صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد ،شہریوں کے مسائل سنے

اتوار 30 اپریل 2017 20:40

؂سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رابطہ آفس سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری،ڈپٹی میئر چودھری بشیر احمد، یوسی چیئرمین محمود الحسن بابر خاں، چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد ، چیئرمین ضلعی زکوة و عشر کمیٹی سیالکوٹ میاں سہیل اقبال ، ضلعی صدر یوتھ ونگ سیالکوٹ ،صدر پی ایم ایل این خواتین ونگ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈسکہ خواجہ عاطف کے علاوہ لیگی عہدیداران ، متعلقہ محکموں کے مقامی افسران اور کارکنوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شہریوں کی بڑی تعداد نے وزراء کے سامنے مختلف محکموں کے متعلقہ شکایات اور مسائل پیش کئے جس پر انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو فوری اصلاح واحوال کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کے مرتکب سرکاری افسران اور ملازمین کا محاسبہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :