آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا،محکمہ موسمیات

اتوار 30 اپریل 2017 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور زیریں بلو چستان میں موسم شدید گرم رہا۔

(جاری ہے)

تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، سرگودھا ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیارہ بارش گلگت بلتستان: ہنزہ06، بگروٹ05، گلگت02، بونجی01، پنجاب: میانوالی 02، کشمیر: راولاکوٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: لسبیلا44، شہید بینظیرآباد، تربت، چھور، مٹھی43، ٹھٹھہ، سبی، دادو، بدین، کراچی، پڈعیدن42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :