میرے دورہ چین سے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیںگے ،وزیراعظم ڈنمارک

لارس لوئیکی 4روزہ سرکاری دورے کے دوران ممتاز حکومتی شخصیا ت سے مذاکرات وملاقات کریں گے

اتوار 30 اپریل 2017 18:00

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)ڈنمارک کے وزیراعظم لارس لوئے کی راسموسن نے کہا ہے کہ ان کے آئندہ دورہ چین سے قریبی چین ۔ ڈنمارک تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے ۔ راسموسن نے 2سی5مئی تک چینی وزیراعظم لی کھی چھیانگ کی دعوت پر چین کے اپنے پہلے دورے سے قبل ایک تحریری انٹرویو میں چینی میڈیا کو بتایا کہ یہ 2008کے بعد سے ڈنمارک کے کسی سربراہ حکومت کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا ۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے اس دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ ، وزیراعظم لی کھی چھیانگ اور اعلیٰ چینی کانگریس جانگ ڈی جیانگ دورے کے دوران راسموسن سے ملاقات یا مذاکرات کریں گے ۔ طرفین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

(جاری ہے)

راسموسن نے کہا کہ چین ایشیاء میں ڈنمارک کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ۔

ڈنمارک کی2008میں چین کے ساتھ جامع سٹریٹجک پارٹنر شپ کے بارے میں کسی معاہدے پر دستخط کرنے والا واحد نارڈک ملک بننے کے بعد سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اور سیاست وتجارت میں دوطرفہ مراسم کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پارٹنرشپ نے ہمارے دوطرفہ تعلقات کو زبردست فروغ دیا ہے ۔ وزیراعظم کے مطابق فی الوقت دوطرفہ تجارت نمایاں اضافے کے ساتھ 110بلین ڈینش کرونر (تقریباً16.11بلین امریکی ڈالر) سالانہ سے زائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد نئے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ نئے معاہدوں سے ہمارا اقتصادی وتجارتی تعاون مستحکم ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :